وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی و بین الاقوامی صورتحال، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور عوامی ریلیف کیلئے اقدامات پر گفتگو

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراءمیں قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف کو ملکی صورتحال سے متعلق بریف کیا، اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کو پاکستان کی قیام امن کی کوششوں سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور عوامی ریلیف کیلئے حکومتی اقدامات پربھی بریف کیا۔ شہبازشریف اور نوازشریف کی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں