تمپ میں مسلح افراد کی فا ئرنگ سے نوجوان قتل جبکہ اہلیہ زخمی
تربت (این این آئی) تمپ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہو گئیں۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عامر نور کے نام سے ہوئی ہے جو تمپ کے علاقے کونشقلات کے رہائشی تھے۔ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ علاج کی غرض سے کراچی جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے بس کو روک کر انہیں نیچے اتارا اور فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہو گئیں۔جبکہ زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


