قلات، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر احتجاج
قلات(نمائندہ انتخاب) نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق، حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر نعش رکھ کر لواحقین کا خواتین بچوں سمیت احتجاج، ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ، احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، پولیس زرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں خیل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ستار عزیز ولد بابو عبد العزیز قوم نیچاری سکنہ خیل جانبحق ہوگئے وہ اقبال عزیز اور طارق عزیز نیچاری کے بھائی تھے، حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اطلاع ملتے ہی نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ لواحقین نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد N25 کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج بلاک کردیا جس کے باعث سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں لواحقین کا مطالبہ ہیکہ جب تک واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا


