کوئٹہ، شیخ محمد بن زاید النہیان ادارہ امراض قلب تک گرین لائن بس سروس کا آغاز کردیا گیا

کوئٹہ (صباح نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر شیخ محمد بن زاید النہیان ادارہ امراضِ قلب تک گرین لائن بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان نے شہریوں کو معیاری، محفوظ اور بااعتماد سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے شیخ محمد بن زاید النہیان ادارہ امراضِ قلب تک گرین لائن بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق گرین لائن بس سروس روزانہ صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک چلائی جائے گی، جبکہ ہر 45 منٹ بعد بس کی روانگی یقینی بنائی گئی ہے تاکہ شہریوں کو انتظار کی زحمت نہ اٹھانا پڑے یہ بس سروس شہر کے مختلف اہم مقامات سے گزرتے ہوئے عوام کو سفری سہولت فراہم کرے گی، جن میں بی اے مال، ایف سی ہسپتال، نواں کلی، زرغون آباد، حاجی منان، لیبر کالونی، عبدالخالق چوک، کرسچن کالونی، ہائی وے مارٹ، ملیزہ، ناصران، این یو ایس ٹی اور ایس ایم بی زیڈ اے این آئی سی کیو شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں