قلات ختم کرکے خضدار اور لسبیلہ کے نام سے نئے ڈویژن قائم، وڈھ نیا ضلع، زیارت اور ہرنائی لورالائی ڈویژن کا حصہ ہوں گے
کوئٹہ (ویب ڈیسک) حکومت بلوچستان نے نئے اضلاع، ڈویژنز اور تحصیلوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کوئٹہ کو مشرقی اور مغربی میں تقسیم کردیا گیا جبکہ قلات ڈویژن ختم کردیا، خضدار اور لسبیلہ کے نام سے 2 نئے ڈویژنز قائم کردیے گئے۔ ضلع خضدار کو بھی تقسیم کردیا گیا، نیا ضلع وڈھ قائم کیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، ضلع شہید سکندر آباد کا نام تبدیل کرکے سوراب رکھ دیا گیا۔ ضلع مستونگ کو قلات ڈویژن سے نکال کر کوئٹہ ڈویژن میں شامل کردیا گیا، زیارت اور ہرنائی اضلاع اب لورالائی ڈویژن کا حصہ ہوں گے۔
Load/Hide Comments


