چاغی، مسلح حملے میں چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ، اہلکار محفوظ رہے، پولیس ذرائع

چاغی (یو این اے) ضلع چاغی میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ این-40 پر قائم کوچکی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی، تاہم وہاں تعینات تینوں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے وقت چیک پوسٹ پر تین اہلکار موجود تھے۔ حملہ آور کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے گئے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں