امریکا کی جانب سے ایف سولہ کے پیسے جاری کرنے پرخیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان

ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکاکی جانب سے ایف سولہ کے پیسے جاری کرنے پرخیرمقدم کرتے ہیں، بریفنگ میں کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کا مزید فروغ چاہتے ہیں، افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیار باعث تشویش ہیں۔ یہ ہتھیار پاکستان کیخلاف استعمال ہورہے ہیں۔صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ۔امریکہ کا ایف 16 پروگرام کے حوالے سے 397 ملین ڈالرز کے اجراء کا فیصلہ خوش آئند ہے، خیر مقدم کرتے ہی پاک امریکہ تعلقات دیرینہ ہیں ایف 16 پروگرام بھی ان دیرینہ تعلقات کا حصہ ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ روز امریکہ سے 8 غیر قانونی پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں، امریکہ سے ڈی پورٹ ہونے والے غیرقانونی پاکستانیوں کے لوٹنے میں سہولت فراہم کر رہے ہیں اس حوالے سے امریکی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔شفقت علی خان نے بریفنگ میں بتایا کہ ان 8 پاکستانیوں کی شناخت و تفصیلات سے ایف آئی اے یا وزارت داخلہ ہی آگاہ کر سکتی ہے یہ امریکہ سے جلا وطن ہونے والے پاکستانیوں کا پہلا بیچ / دستہ تھا-ایک سول کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود بیرون ممالک منتقلی کے خواہشمند افغانوں پرمختلف ممالک سےانڈر اسٹینڈنگ موجود ہیں جن کے تحت وہ مخصوص تعداد میں انہیں اپنے ممالک لے جانے کو تیار ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے مختلف ممالک کے افغانوں کو اپنے ممالک لے جانے کی مختلف ڈیڈ لائنز ہیں اگر اس دوران وہ انہیں اپنے ممالک نہیں لے جا سکتے تو ان افغانوں کے حوالے سے متعلقہ اداروں کے فیصلہ کی روشنی میں کارروائی ہو گی۔افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیاروں پر دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بارہا افغانستان میں چھوڑے گیے جدید ترین امریکی ہتھیاروں کا معاملہ اٹھایا ہے یہ جدید ترین ہتھیار دہشت گرد استعمال کر رہے ہیں، یہ پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں