قلعہ عبداللہ میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ(این این آئی )بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اتوار کی دوپہر 2بجکر19منٹ پر قلعہ عبداللہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جنکی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زمین میں 25کلومیٹر اور مرکز قلعہ عبداللہ سے جنوب مغرب میں تھا ۔زلزلے کے بعد لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے نکل آئے تاہم انتظامیہ کے مطابق کسی قسم کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
Load/Hide Comments