رمضان فوڈ پیکج، صوبے کے 2 لاکھ 50 ہزار خاندانوں کو راشن تقسیم کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ

کوئٹہ (آن لائن) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں صوبے کے 2 لاکھ 50 ہزار خاندانوں کو راشن تقسیم کیا جارہا ہے جس کا مقصد لوگوں کو سہولت دینا ہے راستوں کی بندش کی وجہ سے لوگوں کو یہ سامان ماہ صیام سے قبل مہیا نہیں کیا جاسکا ۔ احتجاج کرنے والی خواتین شیر خوار بچوں کو ساتھ لاتی ہیں دفعہ 144ہمیں طاقت کا استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے جتھے آکر شاہراہیں بند کرتے ہیں کسی کو غائب کرکے دبائو حکومت پر ڈالا جاتا ہے اس کے باوجود حکومت صبر اور تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے قومی شاہراہیں کھلوانے میں نا اہلی دکھانے والے ڈپٹی کمشنرز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی حکومت اسمارٹ کائنیٹک آپریشن کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پی ڈی ایم اے کے دفتر میں راشن تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء حاجی ولی محمد نورزئی،بخت محمد کاکڑ، اراکین اسمبلی ملک نعیم بازئی ،آغا عمر احمدزئی، ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق، فیصل پانیزئی، عطاء اللہ مینگل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کو صوبے کے مستحقین میں منصفانہ راشن تقسیم کرنے کا کہا گیا تھا تمام ڈپٹی کمشنرز نے مستحقین کی شارٹ لسٹنگ کی تھی راشن کی تقسیم کا مقصد مستحقین کی خوشیوں میں اضافہ کرنا تھا قومی شاہراہوں کی بندش سے راشن کی تقسیم میں مشکلات پیش آرہی ہیں کیونکہ یہ راشن ماہ صیام سے قبل مستحقین کو ملنا تھا لیکن راستوں کی بندش کے باعث یہ کام تاخیر کا شکار ہوا اس حوالے سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو کہا گیا ہے کہ وہ میرٹ پر راشن تقسیم کریں بلوچستان کے حالات دیگر صوبوں سے مختلف ہیں دور دراز علاقوں میں کون سے لوگوں کے بینک اکائونٹ ہیں کہ انہیں کیش ادائیگی کریں عدالتی احکامات کے باوجود قومی شاہراہیں بند کر دی جاتی ہیں طاقت کا استعمال کریں تو اس پر رد عمل آتا ہے ۔ ڈپٹی کمشنرز شاہراہوں کی بحالی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھائیں گے احتجاج کرنے والی خواتین اپنے شیر خوار بچوں کو ساتھ لاتی ہیں انہوں نے کہا کہ دفعہ 144ہمیں اجازت دیتا ہے کہ طاقت کا استعمال کریں جس طرح جتھے آکر قومی شاہراہیں بند کردیتے ہیں جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کسی کو غائب کرکے پریشر حکومت پر ڈالا جاتا ہے حکومت صبر اور تحمل سے کام لے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے 2 لاکھ 50 ہزار مستحق خاندانوںمیں ماہ صیام کے حوالے سے راشن تقسیم کرے گا جس کا مقصد ان لوگوں کو ماہ صیام کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے پی ٹی آئی رہنماء اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے دعوئوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کونسے اضلاع نو گو ایریا ہے وہ کسی ایک ضلع کا نام محمود خان اچکزئی سے پوچھے بغیر بتائیں وہ ان 8 اضلاع کے نام بتائیں جہاں آزادی کے نعرے لگ رہے ہیں کیا عمران خان حکومت نے کالعدم تنظیموں کے کارندے نہیں چھوڑے بلوچستان کئی سالوں سے دہشت گردی کا شکار ہے حکومت اسمارٹ کائنیٹک آپریشنز کر رہی ہے،دہشت گرد عصر اور مغرب کے وقت ہی کارروائیاں کیوں کرتے ہیں؟ پولیس اور اے ایریاز کو مضبوط کر رہے ہیںانہوں نے شاہ زین مری کے واقعہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ ہمیں کوئی معلومات نہیں ہے فورسز جلد دہشت گردی پر قابو پالیں گی۔