قلات میں فورسزکے قافلے پر خودکش حملہ کی مذمت، ایف سی کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، محسن نقوی

مانیٹرنگ ڈیسک: وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ کی مذمت کی اور ایف سی کے شہید اہلکار عطا اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور بیان میں کہا کہ شہید عطا اللہ کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیرداخلہ نے زخمی جوانوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایف سی کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایف سی کی انمٹ قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔دوسری جا نب ڈی سی قلات کا کہنا ہے کہ دھماکا خاتون خود کش حملہ آور نے کیا۔
Load/Hide Comments