ریکوڈک مائننگ کمپنی نوجوانوں کوروزگار، تعلیم و صحت کی سہولیات کے ساتھ ہنرمندبنانے کے لئے کوشاں

تحریر: یحییٰ ریکی

ریکوڈک منصوبہ پاکستان کا سب سے بڑا مائننگ منصوبہ ہے جس سے بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔ بلاشبہ ریکوڈک مائننگ کمپنی مقامی نوجوانوں کو روزگار اورتعلیم وصحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیساتھ ہنرمندبنانے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ دستیاب ڈیٹاکے مطابق ریکوڈک کمپنی کی موجودہ افرادی قوت کا 78 فیصد بلوچستان سے ہے، اوران ملازمین میں سے 50 فیصد سے زیادہ کا تعلق بلوچستان کے ضلع چاغی سے ہے۔کمپنی کی خدمات اورعوام کی فلاح وبہبودکے اقدامات کوسبوتاژکرنے کیلئے سرگرم منفی عناصرغلط معلومات پھیلانے سے گریزنہیں کرتے۔حال ہی میں بعض حلقوں کی جانب سے کمپنی کے کام اوران کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے خدشات کااظہارکرکے یہی تاثردینے کی کوشش کی ہے کہ کمپنی نے مقامی کمیونٹی کی ترقی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں، جودرست نہیں اورحقائق کے منافی ہے۔

خدشات کااظہارکرناسب کابنیادی حق ہے تاہم اس سے قبل زمینی حقائق کاجائزہ لیناضروری ہے۔ حقیقت پرایک نگاہ ڈالی جائے تویہ بات عیاں ہوتی ہے کہ ریکوڈک کمپنی بلوچستان اورضلع چاغی کے عوام کی فلاح وبہبودکیلئے پرعزم ہے اوراس حوالے مختلف منصوبوں پرکام جاری ہے اورمزیدپروجیکٹس پرکام کیاجارہا ہے جس سے مستقبل میں مقامی آبادی کے لوگوں کامعیارزندگی بہترہوگا۔ منصوبے کے آغازکیساتھ ہی کمپنی انتظامیہ نے کمیونٹی کی ترقی کیلئے مختلف منصوبوں پرکام کاآغازکیاہے جوخوش آئندہے۔

عالمی سطح پر قوانین مرتب کئے گئے ہیں جس کے مطابق کان کنی کے منصوبوں میں پیداوارشروع ہونے کے بعدکمیونٹی سطح پر(CSR)پروگرام کاآغازکیاجاتاہے، جبکہ ریکوڈک کمپنی نے ابتدائی مراحل میں خاطرخواہ سرمایہ کاری کرکے مقامی آبادی کی فلاح وبہبودکے پیش نظرمختلف منصوبے شروع کئے جواہمیت کاحامل ہے اوریہ کمپنی انتظامیہ کی عوام دوست پالیسیوں کاثبوت ہے۔ حالانکہ ضلع چاغی میں دیگرپروجیکٹ بھی جاری ہیں مگران کی جانب سے مقامی کمیونٹی کیلئے ایسے منصوبے کہیں نظرنہیں آتے۔ڈیٹا کے مطابق ریکوڈک کمپنی ئ2023 اورء2024 میں کمیونٹی کی ترقی کیلئے ترتیب دیئے گئے منصوبوں کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تقریباً 2.5 ملین ڈالر مختص کیے ہیں جوان کے غیرمعمولی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

کمپنی نے افرادی قوت میں اضافہ کرنے کیلئے ضلع چاغی کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے ”ہنرفاو¿نڈیشن“ کے اشتراک سے نوکنڈی میں ٹیکنیکل ادارے کاقیام عمل میں لایاہے جہاں پرسینکڑوں نوجوان، بلوچ خواتین اور مردوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، پائپ فٹنگ، دفتری معاملات کی دیکھ بھال، بجلی کاکام، کارپینٹری وغیرہ جیسی مصدقہ مہارتوں کی تربیت دے رہا ہے۔باعث مسرت اقدام یہ ہے یہاں سے ٹیکنیکل تعلیم مکمل کرکے فارغ التحصیل ہونے والے طلباءوطالبات کو کمپنی میں ملازمتوں پر ترجیح دی جاتی ہے، اس اقدام سے نہ صرف بیروزگاری کوکم کرنے میں مددملے گی بلکہ نوجوان ہنرحاصل کرکے بااختیارہوکراپنے پاو¿ں پرکھڑے ہوں گے۔ایک اندازے کے مطابق منصوبے کے چوٹی کی تعمیر کے دوران، 7,500 کے لگ بھگ افرادکوروزگارکے مواقع میسرہوں گے۔ جبکہ منصوبے پر کام کے بعدپیداوار کامرحلہ شروع ہونے پرکمپنی مقامی آبادی کے لیے 4,000 کے لگ بھگ طویل المدتی ملازمتیں پیدا کرے گا۔

نوجوانوںکی پیشہ ورانہ مہارتوں کوبہتربنانے کیلئے ریکوڈک کمپنی کے تحت ئ2023 میں بیرک انٹرنیشنل گریجویٹ پروگرام (IGP) کاآغازکیاگیا۔پروگرام کے پہلے بیچ میں9گریجویٹس (بشمول چار خواتین) کو ارجنٹائن میں تربیت دی گئی ۔ دوسرے بیچ میں18 گریجویٹس ارجنٹائن اور زیمبیا میں تربیت کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ان تمام گریجویٹس کاتعلق بلوچستان سے ہے، اوران میں ضلع چاغی سے تعلق رکھنے والے نوجوان بھی شامل ہیںجن کومیرٹ کے تحت منتخب کیاگیاہے۔ پروگرام کامقصدپاکستان کے کان کنی کے شعبے کو مستحکم بنانے کے لیے مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دیناہے تاکہ وہ یہاں آکر صوبے اور پروجیکٹ کے سفیر کے طور پر کام کرسکیں۔

منصوبے پرکام کے آغازسے قبل نوکنڈی میں طبی سہولیات ناپیدتھے جس کی وجہ سے لوگ معمولی بیماری کی صورت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر دالبندین اورکوئٹہ کارخ کرتے تھے اس دوران انہیں طویل سفرکرکے ذہنی وجسمانی تھکاوٹ کے ساتھ مالی مشکلات کاسامناکرناپڑتاتھا۔ عوامی مشکلات کے پیش نظرریکوڈک کمپنی نے انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے تعاون سے نوکنڈی اورہمئے میں دوہسپتال قائم کئے ہیں۔جہاں پرلیبارٹری کی سہولت جس میں خون کے نمونوں کے50سے زائد ٹیسٹ،الٹراساو¿نڈ، ایکسرے کیلئے جدیدمشینیں اوردیگرضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ آرایم ڈی سی کمپنی کے تعاون سے تمام طبی سہولیات سے لیس ایک موبائل یونٹ بھی فعال ہے جومختلف علاقوں میں جاکرعوام کومفت طبی سہولیات فراہم کررہی ہے۔انڈس ہسپتال نوکنڈی میں روزانہ کی بنیادپر100 کے لگ بھگ مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔جہاں پرمیڈیکل آفیسران اورلیڈی میڈیکل آفیسران کے ساتھ دیگرطبی عملہ تعینات کیاگیا ہے اوروہ بلاامتیاز مریضوں کوعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

پروجیکٹ کے تحت ضلع چاغی میں.ہمئے، مشکی چاہ،دوربن چاہ، نوکچاہ، سرزئے، بیدوک اور کچاو¿کے مقام پرسات پرائمری اسکولوں کوفعال بنایاگیا ہے۔ ان اسکولوں میں 400 سے زائد لڑکے اورلڑکیاں علم کی روشنی سے روشناس ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ اسکول اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے کئی سالوں سے بندہوکرغیرفعال ہوگئے تھے اوراسکولوں کی عمارتیں خستہ حال ہو کرمنہدم ہوگئے تھے۔ کمپنی نے اسکولوں کی تعمیرومرمت اورتزئین وآرائش کاکام مکمل مقامی ٹھیکیدار وں کے ذریعے کرکے یہاں پرنہ صرف قابل استانیاں تعینات کئے، بلکہ ان استانیوں اوردیگرعملے کی تنخواہوں کیساتھ اسکولوں کے تمام مالی اخراجات بھی پوری کررہی ہے۔ کمپنی کے تحت ان اسکولوں میں ٹیچرز کیلئے ٹرانسپورٹ اوررہائش کابندوبست بھی کیاگیا ہے جوخوش آئندہے۔کمپنی کے تحت تین اسکولوں کو سولرانرجی پرمنتقل کرکے بجلی فراہم کی گئی ہے، رواں سال طلباءکو ٹیبلٹ بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ دورجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم حاصل کرسکیں۔مستقبل قریب میںنوکنڈی میں دو ہائیر سیکنڈری اسکولوں (ایک گرلزاورایک بوائز)کواساتذہ ودیگرتدریسی موادفراہم کی جائے گی۔خوش آئندبات یہ ہے کہ ریکوڈک کمپنی انتظامیہ ان اسکولوں میں زیرتعلیم طلباءوطالبات کویونیفارم، بیگ، کتابیں اورکاپیاں بھی فراہم کررہی ہے۔ حال ہی میں کمپنی کی جانب سے ایک اقدام اٹھایاگیا ہے جس کے تحت مذکورہ اسکولوں سے پرائمری کاامتحان پاس کرنے والے 14طلباءکوسکالرشپ فراہم کرکے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ایک نامورتعلیمی ادارے میں داخلے دیئے گئے ہیں جویہاں اپنی تعلیم جاری رکھتے ہوئے علاقے کانام روشن کریں گے۔

کمپنی کے حکام کے مطابق کالج اور یونیورسٹی کی سطح کے سکالرشپ پروگرام بھی تکمیل کے مراحل میں ہیں اور جلد شروع کیے جائیں گے۔ان علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کامسئلہ حل کرنے کیلئے ریکوڈک کمپنی پرعزم ہے،اوراس سلسلے میں اب تک 4 دیہاتوں میں (RO) پلانٹس لگائے گئے ہیں، جن کے ذریعے تقریبا 700 گھرانوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاگیاہے۔

کھیلوں کی سرگرمیوں کوبڑھانے کے حوالے سے کمپنی کے تحت نوکنڈی اوردالبندین میں میگااسپورٹس ایونٹ کاانعقادکیاگیا جس میں 8مختلف کھیلوں فٹ بال، کرکٹ، شوٹنگ بال، تائیکوانڈو، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، سنوکر اور لڈوکے مقابلے شامل تھے ۔کھیلوں کے ایونٹ میں رخشان ڈویژن کے چاروں اضلاع سے فٹبال، کرکٹ، والی بال، ٹینس ودیگرکھیلوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا۔کمپنی کی جانب سے کھلاڑیوں کویونیفارم اور کھیلوں کاسامان بھی فراہم کیاگیا۔فٹبال ٹورنامنٹ میںچاغی اور رخشان کے دیگر اضلاع سے 24 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 18 ٹیموں نے شرکت کی۔ تمام گیمز میں، 1,000 سے زیادہ کھلاڑیوں نے مقابلہ کیا، ہزاروں تماشائیوں نے نوکنڈی اور دالبندین میں 19 دنوں کے دوران ہونے والے ایونٹس میں بھرپورشرکت کی۔

ریکوڈک کمپنی تفتان کوئٹہ روٹ پرروڈٹریفک حادثات کے دوران شرح اموات کو کم کرنے کے لئے کوشاںہے، آرایم ڈی سی مذکورہ روٹ پر3ایمرجنسی رسپانس سینٹرزقائم کرنے کے لئے ریسکیو1122کی مدد کرے گی،واضح رہے کہ احمدوال نوشکی کے مقام پرریسکیو1122قائم کیاگیا ہے اورمستقبل قریب میںنوکنڈی ہسپتال کوبھی بطورایمرجنسی سینٹراستعمال کیاجائے گا، تفتان کوئٹہ روٹ پر5ریسکیوسینٹرکردگاپ، احمدوال، چھتر، یک مچ اورنوکنڈی کے مقام پرقائم کئے جائیںگے تاکہ روڈٹریفک حادثات کے دوران زخمی ہونیوالے لوگوں کی زندگیوں کوبچایاجاسکے۔مزیدبرآںمحکمہ حکومت بلوچستان دالبندین میں ایک ٹراما سینٹر بھی قائم کرے گی جو ان قریبی MERCs کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گی۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ مقامی کاروبار اور کنٹریکٹرز کی مہارتوں کو مزید بڑھانے کے لئے سرمایہ کاری کی جائے گی تاکہ علاقائی معیشت کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچا یا جاسکے۔ کمیونٹی ڈیپارٹمنٹ کا سی ڈی سی ماڈل بہت اچھا ہے جس میں تمام ترقیاتی کاموں کی نشاندہی کمیونٹی کے اصل نمائندے خود کرتے ہیں اور ان کی منظوری اور نگرانی بھی کرتے ہیں جو شفافیت کو یقینی بناتی ہے۔یہ ایک طویل المدت پروجیکٹ ہے جو کم از کم 50 سالوں تک جاری رہے گا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو متعلقہ شعبوں کیلئے تیار کریں تاکہ پروجیکٹ کے اندر آگے آنے والے مراحل کیلئے ہم زیادہ سے زیادہ مقامی لوگوں کو تیار کر سکیں تاکہ ان کو ملازمتیں مل سکیں۔

تنقید برائے تعمیر ضرور کریں مگر غلط بیانی سے گریز کریں۔ریکو ڈک کمپنی کی انتظامیہ سے بھی گزارش ہے کہ مقامی سٹیک ہولڈرز کیساتھ رابطوں اور مشوروں کا سلسلہ تیز کر کے ضلع اورڈویژنل سطح تک ترقیاتی کاموں کا دائرہ وسیع کریں۔ کمپنی ضلع چاغی کے نوجوانوں کیلئے مائننگ سیکٹر میں تربیت کیلئے (IGP) طرزکا خصوصی پروگرام شروع کرے تاکہ چاغی کے نوجوانوں کو مستقبل کیلئے تیار کیا جاسکے۔قابل زکربات یہ ہے کہ ریکوڈک مائننگ کمپنی مقامی کمیونٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اورعوامی شکایات کوسننے کے لئے مختلف فورمزکاانعقابھی کرتی ہے۔اس حوالے سے (Grievance Redressal Mechanism) بھی بنایاگیا ہے اورعوام کسی بھی مسئلے کے حوالے سے اپنی شکایتیں جمع کرسکتے ہیں اورکمپنی پابندہے کہ وہ ان کے مسائل کے حوالے سے تحقیقی کرکے انہیں حل کرے۔

ای میل: yahyareki92@gmail.com

اپنا تبصرہ بھیجیں