وطن سے محبت فرض، تمام پشتون علما کو اجتماعی فکر سے اپنے وطن کو حالت جنگ سے نکالنا ہوگا، اچکزئی

کوئٹہ (آن لائن) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے اکوڑہ خٹک کے دارالعلوم حقانیہ میں شہید حامد الحق اور دیگر تمام شہدا کی فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انکے ہمراہ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال، ریاض خان اور دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔ محمود خان اچکزئی نے شہید کے درجات بلند کرنے لواحقین کو صبرووجمیل عطا کرنے کی دعا کی اور فاتحہ خوانی۔محمود خان اچکزئی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے وطن کے لو گوں کے عقل کا امتحان ہے ہمیں اپنے تمام ماضی کے اختلافات بھلا کر عقل شریک کرنا ہوگا اور ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھ کر اپنے وطن کے دفاع اور تحفظ کیلئے لائحہ عمل تیار کریں۔ اجتماعی دانش سے اپنے وطن کو دنیا کی طاقت ور قو توں کے میدان جنگ بننے سے بچائیں کیونکہ دنیا کی تمام طاقتور قوتیں امریکہ، فرانس، چین، روس، یورپ اس وطن میں اپنی زور آزمائی کے منصوبے بنا رہی ہے اس حالت میں ہمارے حکمرانوں کیلئے بھی عقل کا امتحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ انسان کا قتل ہے اور یہ ایسا ہے کہ اگر آپ نے ایک انسان کو قتل کیا تو پوری انسانیت کے قتل کے برابر ہے اور کسی نے ایک جان بچائی تو گویا اس نے پوری انسانیت کو بچا لیا۔تمام پشتون علما کو اجتماعی، دانش، اجتماعی فکر سے اپنے وطن کو حالت جنگ سے نکالنا ہو گا کیونکہ وطن سے محبت فرض ہے یہ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے ہمارے آس پاس کرم، تیراہ وغیرہ میں کیا حالت مسلط کی گئی ہے اپنے وطن کی دفاع اس لئے ضروری ہے کہ حضرت یوسف علیہ اسلام نے کنعان کی با دشا ہی سے اپنے وطن کی ملنگی کو ترجیح دی تھی ہمارے وطن میں وہ تمام نعمتیں موجود ہیں جو اللہ تعالی نے قرآن پاک کے سور رحمن میں بیان کی ہیں لیکن ہمارے ان نعمتوں پر لو گوں کی نظریں ہیں یہ قدرتی نعمتیں ہم سے چھیننا چا ہتے ہیں اس کیلئے ہمیں اکٹھا ہونا ہو گا۔ آخر میں محمو د خان اچکزئی نے تمام شہدا کیلئے دعا کی۔