دالبندین میں سی ٹی ڈی آفس پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار کا دستی بم حملہ، اہلکار زخمی
چاغی(آن لائن) دالبندین میں سی ٹی ڈی آفس پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار کا دستی بم حملہ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دالبندین میں سی ٹی ڈی آفس پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار عبد الظاہر زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو دالبندین کے پرنس فہد ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔پولیس نے علاقے میں ناکے لگا کر حملہ آور کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


