فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، لورالائی میں 12، بسیمہ میں 3 دہشتگرد ہلاک کردیے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پ ر) سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں میں 15 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں انٹیلی جنس آپریشن کیا گیا، خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ضلع بسیمہ میں بھی آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث اور سیکورٹی فورسز کو مطلوب تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے