مکران ہائی وے پر مسافربسوں کی ہڑتال کے باعث بڑی تعداد میں مسافر کراچی میں پھنس گئے
پنجگور (نمائندہ انتخاب) کراچی ٹو مکران مسافر بسوں کی ہڑتال کے باعث سینکڑوں اسٹوڈنٹس کراچی میں پھنسے ہوئے ہیں تفصیلات کے مطابق جن اسٹوڈنٹس کے والدین موسم سرما کی تعطیلات کے دوران کراچی گئے ہوئے تھے مسافر بسوں کی ہڑتال کی وجہ سے وہ کراچی میں پھنس گئے ہیں گزشتہ دنوں اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ماں نے اس حوالے سے مطالبہ کیا تھا کہ اسٹوڈنٹس کراچی میں پھنس گئے ہیں تعلیمی سال شروع ہوچکا ہے واضح رہے کراچی ٹو مکران مسافر بس گزشتہ کئی دنوں سے اپنے مطالبات کے حق میں پڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے عام شہریوں بیمار افراد سمیت اسٹوڈنٹس کو سفر کے حصول میں مشکلات کا سامنا ھے
Load/Hide Comments


