مغربی بلوچستان میں مبینہ اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں گوادر سے تعلق رکھنے والا ماہی گیر جاں بحق، ایک زخمی

گوادر(آن لائن) ایرانی حدود میں مبینہ اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں گوادر کے علاقے گنز سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ذرائع کے مطابق گوادر کے نواحی علاقے گنز کا رہائشی طیب سمندری راستے سے ایران جا رہا تھا کہ ایرانی ساحلی علاقے کورگٹ کے قریب ڈرون حملے کی زد میں آگیا۔ حملے کے نتیجے میں طیب موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ایک ساتھی زخمی ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق جاں بحق نوجوان طیب کی لاش آبائی علاقے گنز پہنچا دی گئی ہے جہاں ان کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں میں غم کی فضا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کا ماحول پایا جاتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ ایرانی حدود میں ساحل سمندر کے قریب پیش آیا۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور سرکاری موقف تاحال سامنے نہیں آسکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں