پنجگور میں ایک ہزار سے زائد رجسٹرڈ معذور اور خصوصی افراد حکومتی رمضان راشن سے محروم

پنجگور (نمائندہ انتخاب) پنجگور کے سینکڑوں معذور اور خصوصی افراد حکومتی رمضان راشن سے محروم، ایک اندازے کے مطابق ڈسٹرکٹ پنجگور میں ایک ہزار سے پندرہ سو معذور اور خصوصی افراد سوشل ویلفیئر میں رجسٹرڈ ہیں مگر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حالیہ رمصان راشن تقسیم کے سلسلے میں ان کو نظر انداز کر دیا گیا، بہت سے معذور اور خصوصی افراد متعلقہ انتظامیہ کے دفاتر تک نہیں پہنچ سکتے، ان کی دہلیز پر راشن پہنچانا چاہیے تھا۔ حسب سابق معذور اور خصوصی افراد کو حکومتی مراعات سے محروم رکھا جارہاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے