بلوچستان کے 1600 سے زائد ویٹرنری ڈاکٹرز بےروزگار، فاقہ کشی کا شکار

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسیشن کے ترجمان نے کابینہ کے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس وقت بلوچستان میں 1600 سے زائد ویٹرنری ڈاکٹرز بےروزگار اور اس کےساتھ ساتھ ہر سال لسبیلہ یونیورسٹی کے بشمول ملک کے مختلف یونیورسٹیوں سے 200 کے قریب ویٹرنری ڈاکٹرز فارغ ہورہے ہیں جن سے مزید تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ، ترجمان نے مزید بتایا کہ پچھلے 5 سال سے محکمہ کی جانب سے مسلسل ڈاکٹرز کی ڈیمانڈ کرنے کے باوجود ویٹرنری ڈاکٹرز کو روزگار جیسے حق سے محروم رکھنا ظلم کے مترادف ہے ، ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ آنے والے بجٹ میں بھی محکمہ کی جانب سے 670 اسامیو کی ڈیمانڈ ہوئے، خدانخواستہ اگر اس بجٹ میں بھی ان اسامیوں کی منظوری نہیں دی گئی تو یہ حکومت کی جانب سے ڈاکٹرز کیساتھ ظلم کی انتہاہ ہوگی ، ترجمان نے وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی ، وزیرخزانہ میرشعیب نوشیروانی اور منسٹر لائیوسٹاک جناب بخت محمد کاکڑ صاحب سے اپیل کی ہے کہ آنے والے بجٹ میں ڈاکٹرز کیلئے 670 اسامیوں کی فوری طور پہ منظوری دے تاکہ محکمہ ترقی کرے اور بیروزگاری کاخاتمہ ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں