نوکنڈی میں ایجباڑی اور نوتیزئی قبیلے کے درمیان جھگڑے کا تصفیہ کردیا گیا

نوکمڈی (نامہ نگار) ایجباڑی اور نوتیزئی قبیلے کے بچوں کے درمیان لڑائی جھگڑے اور رنجش کا ثالثین نے کردار ادا کرکے فریقین کو بغل گیر کراکر تصفیہ کردیا گیا نوتیزئی قبیلے کے ملک کریم بخش نوتیزئی نے سردار حاجی امان اللہ کبدانی ،ملک حاجی یار محمد مینگل، حاجی محمد رفیق ساسولی کے ہمراہ میڑھ لیکر ایجباڑی ہاﺅس تشریف لائے جہاں نواب انور جان ایجباڑی، رسالدار سعید ایجباڑی، دفعدار نور احمد ایجباڑی، دفعدار منیر احمد ایجباڑی نے میڑھ کے شرکا کو خوش آمدید کیا جہاں ثالثین نے بلوچی رسم و روایات کے تحت ملک کریم بخش نوتیزئی اور نواب انور جان ایجباڑی کے صاحبزادوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کا تصفیہ کرکے دونوں کو بغل گیر کراکر شیر و شکر کردیا۔ اس موقع ثالثین کا کہنا تھا کہ معمولی سی معمولی لڑائی جھگڑے اور رنجشیں قبائل کو کمزور کرتے ہیں باہمی امن اور بھائی چارے کو نقصان پہنچتا ہے آج دونوں فریقین نے اسلامی اور قبائلی روایات کا احترام کرکے اپنی رنجشوں کو بھلا کر شیر وشکر ہوکر ایک بہترین فیصلہ کیا جو کہ تمام قبائل کیلئے خوش آئند بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں