سونا مزید سستا، قیمت میں 1200روپے کمی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کی کمی سے 2337 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی سے 241100روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 943روپے کی کمی سے 207733 روپے کی سطح پر آگئی۔
Load/Hide Comments


