ریلوے حکام کا نیا اقدام، غیر استعمال اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی 21سالہ لیز پر دینے کا فیصلہ

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ، پاکستان ریلوے نے راولپنڈی، پشاور، ملتان، لاہور اور سکھرڈویڑن میں غیراستعمال ریلوے اسٹیشنوں اور یارڈز کی اراضی21 سالہ ناقابل توسیع لیز پر دینے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے جن 14ریلوے املاک کو لیز پر دینے کیلیے منتخب کیا گیا ہے، ان میں راولپنڈی ڈویڑن میں چکوال سٹیشن یارڈ کی 35,000مربع فٹ سائٹ کیلئے 20 ملین، پنڈدادن خان سٹیشن کی 31,500 مربع فٹ سائٹ کیلئے 10ملین، سہالہ ریلوے اسٹیشن یارڈ کی 18,000مربع فٹ سائٹ کیلئے 19ملین، ملکوال اسٹیشن کی 24,356 مربع فٹ سائٹ کیلئے 10ملین، ہروا ملکوال اسٹیشن کی22,500 مربع فٹ سائٹ کیلئے 17ملین ، ریلوے بیکری چوک راولپنڈی کی 18,900مربع فٹ سائٹ کیلئے 30 ملین، مریڑ چوک راولپنڈی کی 8,162مربع فٹ سائٹ کیلئے 20ملین، لاہور ڈویڑن میں پیر محل اسٹیشن کی 40,000 مربع فٹ سائٹ کیلئے 8 ملین، پاور ہاو¿س سکھر کی 22,560 مربع فٹ سائٹ کیلئے 25 ملین مانگے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ہر سائٹ کی لیز پر نیلامی کی بولی میں حصہ لینے والوں کیلئے 2 ملین فی بڈ سیکورٹی مقرر کی گئی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق مذکورہ سائٹس قابل استعمال نہ ہونے کی وجہ سے21 سالہ لیز پر دے کر ماہانہ کرایہ مقرر اور اس میں سالانہ 10فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں