سوراب پولیس کی کاروائی، اشتہاری ملزم گرفتار

سوراب(نمائندہ انتخاب)ڈی آئی جی صاحب قلات رینج بمقام خضدار کے احکامات پر ایس پی سوراب جناب بابر مشتاق صاحب کے زیر نگرانی اور ایس ایچ او سوراب حبیب اللہ نیچاری صاحب کے سربراہی میں ہیڈ محرر محمد عظیم محمد حسنی، انچارج گدر بازار عبدالقیوم رودینی، علی خان رودینی، نصرت اللہ اور محمد آصف لانگو نے کاروائی کرتے ہوئے FIR.NO 72/2022بجرم زیر دفعہ 380,34ت پ میں اشتہاری ملزم ثنااللہ ولد رحیم بخش قوم مینگل ساکن گدر سوراب کوگرفتار کرکے ملزم کو بند حوالات تھانہ کردیا، علاوہ ازیں ملزم سے تفتیش جاری کا عمل شروع کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں