سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی ایجنسی براہ راست ملوث ہے، امریکی میڈیا رپورٹس

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہری اور سکھ ایکٹیوسٹ گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری ا± وقت کے ‘را’ چیف سمنت گوئل نے دی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ کرائے کے قاتلوں سے رابطہ را کے افسر وکرم یادیو نے کیا۔ ‘را’ نے قتل کا حکم ا±س وقت دیا جب جون 23 میں نریندر مودی امریکا کے دورے پر تھے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمنت گوئل پر بھارت سے باہر سکھ علیحدگی پسندوں کو ختم کرنےکا شدید دباﺅ تھا۔ امریکی ایجنسیوں کے خیال میں مشیرقومی سلامتی اجیت دوول کو یہ پلان معلوم تھا۔ بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول اور سمنت گوئل نے اپنا موقف امریکی میڈیا کو نہیں دیا۔ رپورٹس کے مطابق موجودہ اور سابق امریکی اور بھارتی سکیورٹی حکام کے مطابق وکرم نے لکھا کہ یہ قتل اب ترجیح ہے، وکرم نےگرپتونت سنگھ پنوں کا نیویارک کا پتہ کرائے کے قاتلوں کو دیا۔ وکرم کی شناخت اور ‘را’ سے اس کا تعلق پہلی بار رپورٹ ہوا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ تعلق ثابت کرتا ہے کہ قتل کے پلان میں ‘را’ براہِ راست ملوث تھی۔ موجودہ اور سابق مغربی حکام کے مطابق قتل میں ‘را’ کے کئی اعلیٰ عہدیدار ملوث پائے گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ایجنسیوں نے ملزمان کے مودی کے قریبی حلقے سے ممکنہ روابط کے شواہد حاصل کرلیے ہیں۔ واضح رہے کہ نومبر 2023 میں امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش کو بے نقاب کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں