ڈیرہ بگٹی ، زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ، 2افراد جاں بحق، 4زخمی

ڈیرہ بگٹی(نمائندہ انتخاب)بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، تفصیلات کے مطابق دو گروپوں (ہیجوانی بگٹی برادری اور حبیبانی بگٹی ) میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ہیجوانی برادری کے 2 افراد جاں بحق جبکہ دوسری جانب حبیبانی بگٹی 2 افراد زخمی ہوئے،علاوہ ازیں پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمیوں کی تعداد 4بتائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں