ماشکیل میں سیلابی ریلوں کے باعث زمینی راستہ بند، اشیاءخورونوش کی شدید قلت

ماشکیل(نصیر کبدانی/نامہ نگار)بلوچستان کے سرحدی تحصیل ماشکیل میں سیلابی بارشوں اور سیلابی ریلوں کی باعث ماشکیل کا ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی راستہ بند ہونے کی وجہ سے علاقے میں اشیاءخورونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے یاد رہے کہ ایک مہینے سے ، زائد عرصے میں ہامون ماشکیل یعنی کہ بگ بندش سے علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ماشکیل کا اشیاءخوردونوش اور دیگر سامان ہمسایہ ملک ایران سے تھا لیکن کئی سالوں سے بارڈر بندش سے اب مکمل طور پر بند ہے ، علاقے کے سیاسی و سماجی رہنماو¿ں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماشکیل کے لوگوں کے لیے فوری طور پر مزہ سر بارڈر کو کھولا جائے اور ماشکیل کا زمینی راستہ فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ اہل علاقہ کا مسئلہ حل ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں