خضدار واقعہ، صحافیوں پر حملے کا مقصد بلوچستان کے حالات خراب کرنا ہے، بلوچ سوشل ایکٹیوسٹ

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچ سوشل ایکٹیوسٹ صحافی عبید مسعودی بلوچ نے خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی خضدار میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ یوم صحافت کے عالمی دن کے موقع پر بلوچستان میں صحافیوں پر بم حملہ کرنا بلوچستان کے حالات کو خراب کرنا ہے اس سے پہلے میں خضدار میں صحافیوں کو ٹارگٹ کلنگ نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جس کا مقصد خضدار کے پر امن ماحول کو تہہ و بالا کرنا ہے انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں مولانا محمد صدیق مینگل کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ صدیق مینگل کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ، علاوہ ازیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں