سیمنٹ کی برآمدات میں 65فیصد اضافہ، مقامی فروخت کم ہو گئی، اعدادو شمار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈکی گئی ۔ اپریل 2023کے مقابلے میں اپریل 2024میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 46فیصد بڑھ گئی ۔اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2024میں پاکستان سے 6 لاکھ 14ہزار264ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کیا گیا۔ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات میں 65فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔جولائی 2023سے اپریل 2024کے دوران 57لاکھ 15ہزار ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کیا ۔سیمنٹ مینوفیکچررز کی تنظیم کے مطابق اپریل میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 29لاکھ 43ہزار ٹن رہی جبکہ جولائی 2023سے اپریل 2024کے دوران دس ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 37.44ملین ٹن ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں