مستونگ، کھڈ کوچہ میں کشیدہ حالات کے باعث نقل مکانی پر مجبور ہیں، حکومت امن و امان کا قیام یقینی بنائے، علاقہ مکین

مستونگ (صباح نیوز) مستونگ کھڈکوچہ: میں کشیدہ حالات اور کرفیو کے نفاذ کے باعث گردونواح کے متعدد علاقوں سے سینکڑوں خاندان نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق مسلسل کشیدہ صورتحال، فائرنگ اور خوف و ہراس کے باعث لوگ اپنے گھر، باغات، مال مویشی اور زرعی ٹیوب ویل چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ہی گھروں میں خود کو غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں۔ جان بچانے کے لیے برسوں کی محنت، باغات اور کھیت چھوڑ کر ہجرت کرنا ہماری مجبوری بن چکا ہے۔ اگر حالات یہی رہے تو پورا علاقہ خالی ہونے کا خدشہ ہے۔ علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں پائیدار امن قائم کیا جائے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد و بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں