کورونا عالمی سازش، عوام احتیاط کریں، نواب رئیسانی

کوئٹہ(آن لائن)چیف آف ساروان رکن بلوچستان اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک بین الاقوامی سازش ہے جو بہت تیزی سے ہماری سیاست،قبائلی نظام اور معیشت پر اثر انداز ہورہی ہے اس عالمی وباسے متعلق بین الاقوامی کمیشن تشکیل دیا جائے جو تحقیقات کرے کہ یہ وائرس کیسے چار ملکوں کا دورہ کرنے کے بعد ہمارے ملک پہنچا اور تباہی مچادی میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ہر صورت احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ اس مہلک وائرس سے ہم اپنے آپ کو بچائیں ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر ا ختیار کریں جو میں دیکھ رہا ہوں اور جوہوا ہے میں اس کو بائیلو جیکل وار سمجھتا ہوں جو پوری دنیا کیلئے تیسری جنگ عظیم کی حیثیت رکھتی ہے میں یہ بھی کہتا ہوں کسی خفیہ قوت نے اس وائرس کو پھیلا یا ہے اور میں سمجھتاہوں کہ انہوں نے ابھی اس وائرس کو ڈیزائن کر کے ریلیز کیا ہے اگر بغیر ڈیزائن کے ریلیزکرتے توشاید اموات اس سے بھی زیادہ ہوتیں لیکن یہ بین الاقوامی سازش ہے اور اس میں مجھے اچھائی نظر نہیں آتی ہے انھوں نے کہا کہ دوسری اہم بات یہ ہے کہ پہلے تو اللہ تعالی سے دعا کریں کہ اس وبااور آفت سے ہم سب کو بچائے کیونکہ یہ خطرناک وائرس ہماری سیاست قبائلی نظام اور معیشت پر اثر انداز ہورہا ہے لیکن ان سب کو ایک طرف رکھتے ہوئے ایک بین الاقوامی کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ اس عالمی وباکے حوالے سے تحقیقات کریں لوگ کہتے ہیں یہ وائرس بنا یا برطانیہ میں بنایا گیا اور وہاں سے یہ پہلے امریکہ پھر کینڈا اور چائنا سے ہوتا ہوا ہمارے ملک پہنچا یعنی چار ممالک کا سرکاری دورہ بھی کیا پھر ہمارے پاس آپہنچا ہے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ اس مہلک وائرس سے ہم اپنے آپ کو بچا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں