امریکامیں میانمار کے فوجی سربراہ کے بچوں پر پابندیاں لگادیں
واشنگٹن:امریکی محکمہ خزانہ نے میانمار کے فوجی سربراہ اور حکمراں کے دو بچوں پر پابندیاں عائد کردیں۔ امریکا میں دونوں کے تمام اثاثے منجمد ہو جائیں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق پابندیاں فوجی بغاوت اور پرامن مظاہرین کے قتل کے ردعمل پر پابندیاں لگائی گئیں۔امریکا نے اس سے پہلے فوجی سربراہ سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف پابندیاں لگائی تھیں۔ادھر میانمار میں مظاہروں کے خلاف کریک ڈاون میں 60 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
Load/Hide Comments


