بلوچستان میں بارشوں کا نیا اسپیل شروع

کوئٹہ،بلوچستان میں بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہو گیا، محکمہ موسمیات نے سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ضلع قلعہ سیف اللہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ ہفتہ کو وفقے وقفے سے جاری رہا کوئٹہ میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے جل تھل اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ،ژوب، شیرانی، قلعہ عبداللہ، زیارت، کوہلو اور بولان میں بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق لسبیلہ 37، تربت36، نوکنڈی 33،سبی، پنجگور، دالبندین، 32،23 اور زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں