لکی مروت میں سیمنٹ فیکٹری کی مائننگ سائٹ پر حملہ، ایک سیکورٹی گارڈ جاں بحق، 2زخمی

لکی مروت (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقہ درہ پیزو میں واقع سیمنٹ فیکٹری کی مائننگ سائٹ پر نا معلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوئے، تفصیلات کے مطابق رات گئے سیمنٹ فیکٹری کے سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے، حملہ آوروں نے 2 کرینیں اور ایک ٹینکر کو آگ بھی لگا دی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں