پیرامیڈیکس بھی کل ینگ ڈاکٹرز کے ہمراہ وزیر اعلی ہاؤ س کا گھیراؤ کرینگے
کوئٹہ: کوئٹہ آل پاکستان پیرایڈیکل اسٹاف فیڈریشن سول سنڈیمن کوئٹہ یونٹ کے صدرجمال شاہ کاکڑاور سول سنڈیمن کے ایگزیکٹو باڈی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کو درپیش خدشات دور کرنے کیلئے چارسال سے سابقہ اور موجودہ حکومت مسلسل یقین دہانی کرائی گئی لیکن عملی کچھ بھی نہیں کیا ہے اس سے قبل پیرامیڈیکس اور ینگ ڈاکٹرنے مشترکہ احتجاجی تحریک چلائی لیکن اس تحریک سے قبل پورے بلوچستان میں ایک ٹراما سینٹرتک نہیں تھی اسکی واضح نقصانات ہم نے وکلاء کے صورت میں اٹھایااگر اوس وقت یہ ٹراما سینٹر ہوتاتو شاید ہم اپنے سینئرتجربہ گار وکلاء کو جان کی بازی ہارنے نہیں دیتے آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن خدشہ ظاہر کرہاہے کہ خدانہ خواستہ صوبائی حکومت کروناوائرس کے شکل میں سانحہ وکلاجیسا ایک اور سانحہ کرواناچاہتاہے پیرامیڈیکس کے 17مطالبات میں صرف چار مطالبات پیرامیڈیکس کے ہیں جن میں اپ گریڈیشن سرویس اسٹرکچرہیلتھ الاونس رسک الاؤنس باقی تمام مطالبات عوام کیے ہیں سول سنڈیمن ہسپتال میں ایگزیکٹو باڈی کے میٹنگ جمال شاہ کالڑ کی قیادت میں گزشتہ روز یونٹ آفس سنڈیمن پراونشل ہسپتال میں منعقد ہوا،اجلاس میں متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حکومت موجودہ صورتحال میں ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز کو حفاظتی سہولیات فراہم کرنے،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے،کورونا سے متاثرہ پیرامیڈیکس اور ڈاکٹروں کیلئے آئسولیشنز کے قیام اور جامعہ حکمت عملی بنانے،موجودہ حالات میں صوبے کہ پیرامیڈیکس کے جوجائزمطالبات عرصہ چارسال سے التواکاشکارہے رسک الانس ہیلتھ الاؤنس اپ گریڈیشن اور سروس اسٹرکچر کے فیصد کی کمی کو پورا کرنے اور موجودہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی بھی خاطر خواہ عملی اقدام کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں،صوبے میں جہاں ایک طرف پیرامیڈیکس و دیگر ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز کی ایک کثیر تعداد کورونا سے متاثر ہورہی ہے وہاں دوسری جانب حکومت مکمل بے حسی اور نااہلی کا ثبوت دیتے ہوئے محض زبانی جمع خرچ سے کام لے رہی ہیں،لہذا سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ کے صدرجمال شاہ کاکڑ اور ایگزیکٹو باڈی نے کی جانب سے متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا گیا کہ آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن وائی ڈی اے بلوچستان نے حکومتی بے حسی و ناکامی کے خلاف اور اپنے حقوق کے اصول کیلئے کل بمورخہ 6اپریل دن 11 بجے سنڈیمن پراونشل ہسپتال سے وزیراعلیٰ ہاوس کی طرف احتجاجی ریلی کا انعقاد کرکے وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراو کریں گے،جمال شاہ کاکڑ نے واضع کرتے ہوئے کہا کہ اس احتجاجی تحریک کے دوران تمام تر ہسپتالوں میں بدستور کام جاری رہیگا اور عوام کو موجودہ صورتحال میں ہسپتالوں اور ٹیلی میڈیسن مہم کے زریعے اپنی سروسز دیتے رہیں گے،جمال شاہ کاکڑ نے تمام ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز،میڈیا اہلکاران،انسانی حقوق کی تنظیموں اور صوبے کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومتی بے حسی کے خلاف اور اپنے جائز حقوق کے اصول کیلئے اس احتجاجی ریلی میں آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن اور ینگ ڈاکٹرز کا ساتھ دیں۔