ڈیرہ مراد جمالی، زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی
ڈیرہ مرادجمالی:نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدود میں زمین کے تنازعہ پر دو قبائل میں فائرنگ ایک شخص جابحق ایک زخمی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس کے مطابق نصیر آباد کے پولیس تھانہ نوتال کے گوٹھ قبہ شیر خان میں زمین کے تنازعہ پر دو قبائل میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ سے ایک قبائل کے 55سالہ کرم بخش محمد شہی موقع پر جابحق ہوگیا جبکہ ایک شخص منظور احمد زخمی ہوا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نوتال پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی زخمی اور جابحق ہونے والے والوں کو ڈی ایچ کیو ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا زخمی ہونے والے کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جنہیں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا ہے نوتال پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نھی ائی ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments