ڈپٹی کمشنرز پورے بلوچستان میں امداد کی تقسیم کے حوالے سے شفافیت کو یقینی بنائیں، مولانا آغا سید محمود شاہ

قلات: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی مولانا آغا سید محمود شاہ نے کہا ہے کہ راشن کی تقسیم میں اقرباء پروری اور پسند وناپسند کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ڈپٹی کمشنرز پورے بلوچستان میں امداد کی تقسیم کے حوالے سے شفافیت کو یقینی بنائیں اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام تمام تر سرگرمیوں کو قریب سے واچ کررہی ہے کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں جمعیت علماء اسلام نوٹس لینے میں حق بجانب ہوگی انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کے حوالے سے اب تک حکومتی کارکردگی نمائشی ہے مستقل پالیسی اختیار کرنے کے حوالے سیناکام نظر آرہی ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام تمام تر حالات کا جائزہ لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور صحافی برادری کی زندگیوں کو بچانے کے لیے حفاظتی کٹس فراہم کئے جائیں انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان ینگ ڈاکٹرزپرحکومت،سیکورٹی فورسز کی جانب سے تشدد،لاٹھی چارج،گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ایسے مشکل وقت میں کروناوائرس کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کو مراعات کی بجائے ان پر تشدد ظلم کی انتہاء ہے دیگر صوبوں میں ڈاکٹرزکو اضافی تنخواہوں اور مراعات سے نوزا جارہا ہے جبکہ ہماری حکومت ان کے مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے ان پر تشدد کرتی نظر آرہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ کہ تمام ڈاکٹرز کوفوری طور پر رہاکرکے ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کیاجائے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف جان ہتھیلیوں پر رکھ کر قربانی دینے والے ڈاکٹرزکوفوری طورپرحفاظتی کٹس ومراعات دے کر انہیں پیار ومحبت سے راضی کیاجائے تاکہ ڈاکٹرز بھی ان ہنگامی حالات میں ڈیوٹیز پر واپس آکر انسانیت کی خدمت کریں کیونکہ اس حساس وقت میں اختلافی مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات میں ڈاکٹرزکاحفاظتی کٹس کیلئے مطالبہ جائزجبکہ ان حالات میں ہڑتال اور احتجاج مناسب نہیں ہے جبکہ ان پر تشدد نہایت ہی ظالمانہ عمل ہے اس کی کسی صورت حمایت نہیں کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت صحافی برادری اور ڈاکٹرز کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں