محکمہ تعلیم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کا سہرا سردار یار محمد رند کو جاتا ہے، بابر یوسفزئی

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما سابقہ ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم بلوچستان میں تاریخی اصلاحات، قانون سازی اور محکمے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کا کریڈٹ صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کو جاتا ہے، سردار یار محمد رند کی صلاحیتوں اور تعلیم سے محبت نے محکمہ تعلیم بلوچستان میں تاریخی اقدامات کرکے محکمے کو ایک مثالی محکمہ بنا دیاہے، صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے آتے ساتھ ہی محکمے سے کرپشن اور کمیشن کا خاتمہ کیا اور اس کے ساتھ ساتھ محکمے میں ہنگامی بنیادوں پر محکمے میں عوام اور اساتذہ کی بہتری کے اصالاحاتی کاموں کا آغاز کیا جس کا سہرا آج بلوچستان کے کونے کونے میں نظر آرہا ہے، محکمہ تعلیم جو ماضی میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے حوالے سے بدنام تھا آج محکمے میں ہر ٹرانسفر پوسٹنگ میرٹ کی بنیادوں پر کی جاتی ہے، گزشتہ ہفتے صوبائی وزیر تعلیم نے اپنی ایک سال دو ماہ کی کارگردگی رپوڑٹ پیش کر کے ایک مثال قائم کردی ہے آج سے پہلے ماضی میں اس طرح کی کوئی مثال نہیں ملتی صوبائی وزیر تعلیم نے اپنی چودہ ماہ کی کارگردگی رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کے ایک ذمہ دار وزیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو عوام کے سامنے پیش کیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم دوست صوبائی وزیر سردار یار محمد رند کو ان کی اس بہترین کارگردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں