گوادر میں چین کے ٹرالرز فشنگ کررہے ہیں, جس کی وجہ سے گوادر میں کھانے کو بھی مچھلی دستیاب نہیں،میر حمل کلمتی

بی این پی کے رکن میر حمل کلمتی نے کہا کہ وہ گزشتہ گیارہ سال سے ہر فورم پر گوادر میں پانی کا مسئلہ اٹھاتے آئے ہیں جہاں پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں وہاں لوگ پانی کے لئے سراپااحتجاج ہیں انہوں نے کہا کہ جیونی میں بھی پانی کی شدیدقلت ہے مختلف علاقوں کو پانی فراہم کرنے کے لئے بچھائی جانے والی پائپ لائنوں کا کام روک دیا گیا ہے نوبت یہاں تک پہنچی ہے کہ اب لوگوں کے گھروں سے پانی چوری ہورہا ہے گوادر یونیورسٹی کے لئے سابق حکومت کے منصوبے کو موجودہ حکومت نے نکال دیا ہے چین کے ٹرالرز فشنگ کررہے ہیں جس سے گوادر می کھانے کو بھی مچھلی دستیاب نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آسامیوں پر ٹیسٹ و انٹرویو ہوتے ہیں انہیں بعد میں منسوخ کردیا جاتا ہے صوبے کے اسی فیصد لوگ کچھی سڑکوں پر سفر کرتے ہیں بجٹ میں نہ پہلے اپوزیشن کو اعتماد میں لیاگیا اور نہ اب لیا جارہا ہے میں اس اسمبلی میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر آیا ہوں اپوزیشن کا متفقہ فیصلہ ہے کہ بجٹ میں نظر انداز کئے جانے کے خلاف منگل کو دھرنا دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں