بیلجیئم، کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی

برسلز:بیلجیئم میں جان لیوا کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3019 ہوگئی۔ جبکہ گذشتہ 24گھنٹے میں 1689 نئے کورونا پازیٹیو کیس بھی سامنے آئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ قائم کردہ کرائسسز سینٹر کی آج کی پریس کانفرنس میں پیش کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق بیلجیئم میں 496 نئی ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔ یہ اموات اسپتالوں اور بزرگوں کے کئیر سینٹرز میں ہوئیں۔یاد رہے کہ گذشتہ روز ہلاک شدگان کی تعداد 2523 تھی جو آج بڑھ کر سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 3019 ہوگئی ہے۔گذشتہ روز کورونا وائرس سے متاثرہ 462 نئے مریضوں کو اسپتال پہنچایا گیا، 404 مریض صحتیاب ہونے کے بعد گھر لوٹ گئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بیلجیئم میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 26667 تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں