نیوٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم گوادر میں سڑکوں کی تعمیر کے کام کا آغاز ہو گیا

گوادر: جونایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و پرواجیکٹ ڈائریکٹر نیو ٹاون ہاؤسنگ سکیم گوادر انیس طارق گوریج نے کہا ہے کہ نیوٹاون ہاوسنگ اسکیم گوادر میں 250 ملین روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر کے کام کاآغازہوگیا ہے ا ن منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ضلعی انتظامیہ گوادر کے زیر انتظام چلنے والی نیوٹاون ہاوسنگ اسکیم کی فیز ون میں سڑکوں کی تعمیر کے کام جاری ہے نیوٹاون گوادر میں 35 سال بعد پہلی مرتبہ الاٹیز کی سہولیات کے پیش نظر اسکیم کی ڈوپلمنٹ کا کام جاری ہے اس سلسلے میں پروجیکٹ ڈائریکٹر و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر انیس طارق گورگیج نے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا جہاں انہیں پروجیکٹ کے کینٹیٹر رؤف شہزاد نے بریفنگ دی اور بتایا کہ نیو ٹاون میں 6 کلو میٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر کے بعد فیز ون میں ترقیاتی کام مکمل ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ فیز ون کی ڈوپلمنٹ کے بعد فیز ٹو میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا اس سے قبل نیو ٹاون فیز ون میں گرین ایریا اسٹریٹ لائٹ اور عیدگاہ اور فیملی پارک کے منصوبے بھی مکمل ہوچکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں