چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ عاطف بخاری نے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد:عاطف بخاری نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ایک بیان میں عاطف بخاری نے کہا کہ میں نے بورڈ آف انوسٹمنٹ کی چیئرمین شپ سے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت میں اب تک بورڈ آف انوسٹمنٹ کے 3 چیئرمین تبدیل ہوچکے ہیں۔نئے چیئرمین کی دوڑ میں 2 سابقہ چیئرمین زبیر گیلانی اور ہارون شریف کے نام زیر غور ہیں۔ہارون شریف ستمبر 2018ء اور زبیر گیلانی جو 2019ء میں بطور چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ میں فرائض انجام دے چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں