مستونگ،خواتین اساتذہ کی وین پر فائرنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مستونگ(نامہ نگار)نیشنل پارٹی مستونگ کے زیر اہتمام گزشتہ روز مستونگ کے علاقہ پڑنگ آباد کے ایریا میں خواتین اساتذہ کی اسٹاف وین پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے خلاف سراوان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈرز اٹھا رکھیں تھے جن پر خواتین اساتذہ پر فائرنگ اور مسلح افراد کی فوری گرفتاری اور خواتین اساتذہ کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف نعرے اور مطالبات درج تھے مظاہرین سے ضلعی صدر نواز بلوچ میر سکندر ملازئی صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر آغا فاروق شاہ و دیگر رہنماوں نے خطاب کیا مقررین نے کل خواتین اساتذہ پر ہونے والے فائرنگ کی دلخراش واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ پڑنگ آباد ریلوے پھاٹک کے قریب خواتین کے ساتھ پیش آئی ہیں اس کی نہ اسلامی اور نہ ہی بلوچ روایتیں و ہی ہمارے معاشرہ اجازت دیتی انہوں نے خواتین اساتذہ پر فائرنگ کرکے انکو شدید زخمی کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک المیہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کا رونما ہونا ہمارے معاشرے کے لیئے ناسور ہے جو لمحہ فکریہ ہے ایسے مزموم واقعات سے معاشرے میں خوف انتشار کی کیفیت طاری ہوگی انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حرکتوں کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں