ہم پرامن طریقے سے گرفتاریاں دینا چاہتے ہیں،ثناء بلوچ

کوئٹہ:اپوزیشن کے رہنما ثناء بلوچ،ملک نصیر شاہوانی ،نصر اللہ زیرے ودیگر نے بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامن طریقے سے گرفتاریاں دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ایم پی اے ہاسٹل کے تمام راستے سیل کردیئے فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہیں صوبائی حکومت کی نیت ٹھیک نہیں لگ رہی ہیں۔ صوبائی حکومت میں ہمیں پرامن طریقے سے گرفتاری سے بھی خوف زدہ ہے۔: مجھے لگ رہا ہے کہ صوبائی حکومت کو مرتضٰی بھٹو واال ماحول بنارہی ہیں۔ آج صوبائی حکومت نے پھر ایم پی ہاسٹل اور شہر کے مختلف عالقوں کو سیل کرکے شہریوں کو پریشان کردیا ہے ۔ مجھے سمجھ نہیں آرہاہےکہ اتنے سیکورٹی اہلکاروں کیو تعینات کیے گئے ہیں ۔ آج 6 اپوزیشن رہنماءپر امن طریقے سے گرفتاری دینا چاہتے ہیں۔ ہم نے اسمبلی اجلاسوں کا بائیکارٹ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں