کورونا وباء سے پوری قوم نے مل کر نجات حاصل کرنی ہے، قاسم سوری
اسلام آباد:ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ کورونا وباء سے پوری قوم نے مل کر نجات حاصل کرنی ہے، حکومت وائرس کی روک تھام کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، عوام بھی احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل کریں۔ اتوار کو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، مستحقین کیلئے 144ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری گھروں میں رہیں اور سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل کیا جائے۔
Load/Hide Comments