کیسکو نے تربت میں لوڈشیڈنگ کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا
تربت (نمائندہ انتخاب) کیسکو نے تربت کے مختلف فیڈروں پر لوڈشیڈنگ کے نئے شیڈول کااعلان کردیا، نئے شیڈول میں مختلف فیڈروں پر 6گھنٹوں سے18گھنٹوں کے دورانیہ کے لوڈشیڈنگ کیاجائے گا، جبکہ کمشنری فیڈرکو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردیاگیاہے،نئے شیڈول کے تحت تربت سٹی فیڈرپر6گھنٹے، آبسرفیڈر6گھنٹے، ایکسپریس فیڈر6گھنٹے، ملک آباد فیڈر6گھنٹے، شاہی تمپ فیڈر10گھنٹے، سامی فیڈر10گھنٹے، میری قلات فیڈر18گھنٹے، ناصرآباد فیڈر16گھنٹے، بلیدہ فیڈر12گھنٹے اورمیرانی ڈیم فیڈر10گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی تاہم جاری شیڈول کے علاوہ مختلف فیڈروں پر غیراعلانیہ کئی کئی گھنٹوں کی اضافی لوڈشیڈنگ کی بھی اطلاع ہے۔
Load/Hide Comments


