کٹھ پتلی حکمرانوں کے انتقام کی کوئی حیثیت نہیں، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آمرانہ دور کے مظالم ہمارا راستہ نہیں روک سکے،ان کٹھ پتلی حکمرانوں کے انتقام کی کوئی حیثیت نہیں۔ منگل کو جے یو آئی رہنما موسی خان نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنماء کو رہائی پر مبارکباد دی۔آمرانہ دور کے مظالم ہمارا راستہ نہیں روک سکے،ان کٹھ پتلی حکمرانوں کے انتقام کی کوئی حیثیت نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اتنے نااہل ہیں کہ انتقام کے نام پر اندھے ہوچکے،قریبی دوستوں پر جھوٹے الزامات نااہل حکمرانوں پر بد نما داغ ہیں۔انہوں نے کہاکہ انتقامی کاروائیوں کے سامنے نہ پہلے جھکے نہ آئندہ جھکیں گے،جھوٹے مقدمات اور جیلیں ہمارے عزم کو شکست نہیں دی سکتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں