تمپ ملانٹ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ

کیچ(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ شب بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ ملانٹ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا، علاقائی ذرائع کے مطابق علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں اور حملے کے فوری بعد فورسز کا کاروان مذکورہ چیک پوسٹ پر پہنچا۔تاہم حکام کی جانب سے اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں