تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار قتل، پولیس

تربت (نمائندہ انتخاب) تربت کے علاقے ملک آباد میں سی ٹی ڈی اہلکار فائرنگ سے قتل۔ ذرائع کے مطابق ملک آباد عدنان میڈیکل کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے سی ٹی ڈی اہلکار شبیر احمد آسکانی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں