خاران شہرمیں سی ٹی ڈی آفس پر نامعلوم افراد کا حملہ، دھماکے اور فائرنگ سے جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس
نمائندہ انتخاب ، خاران شہر سی ٹی ڈی آفس پر نامعلوم افراد کا حملہ،ذرائع کے مطابق شام اور عشاء کے درمیانی وقت خاران شہر میں زور دار دھماکے اور فائرنگ کی آواز سنی گئی،ابتدائی پولیس معلومات کے مطابق دھماکے اور فائرنگ ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب واقع سی ٹی ڈی آفس پر ہوئے،جہاں نامعلوم افراد کیجانب سے یو بی ایل جی فائر کیا گیا تھا تاہم اب تک دھماکے اور فائرنگ سے نقصان نہیں ہوا ہے،جبکہ پولیس و سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی
Load/Hide Comments


