افغانستان میں جہاں سے حملے ہوں گے وہاں کارروائی کریں گے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے ہونے والے حملوں کا جواب دینا ہمارا حق ہے، جن ٹھکانوں سے حملے ہوں گے وہاں کارروائی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع نے کہا کہ افغان طالبان بھارت کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں، افغان طالبان کو ہدایات دہلی سے آتی ہیں ، بھارت کی مرضی کے بغیرافغان طالبان کسی چیز میں حامی نہیں بھریں گے،کہا ہے لکھ کر دیں افغان سر زمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی،تین بار میں افغان طالبان سے ملا انہوں نے لکھ کر دینے سے انکار کیا۔صحافی نے خواجہ اصف سے28ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سوال کیا ، وزیر دفاع نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک چیز ہےہی نہیں تو آپ بار بار کیوں پوچھ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں