وزیراعظم نے کاروباری مراکز کو 31 مئی تک مقررہ اوقات میں بندش سے استثنیٰ دیدیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 31 مئی تک ملک بھر میں کاروباری مراکز کو بندش کے مقررہ اوقات کار سے استثنیٰ دے دیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مئی تک ملک بھر میں دکانوں، کاروباری مراکزکو بندش کے مقررہ اوقات سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بازار، ڈپارٹمنٹل اسٹورز اور شاپنگ مالز ہفتہ بھر معمول کے مطابق کھلے رہ سکیں گے۔ مزید برآں بیکریز، تندور، ریسٹورنٹس اور کریانہ اسٹورز بھی مقررہ اوقات سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں